ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ، ہر قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے: امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ہر قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم ایران میں بہتر افراد سے بات کر رہے ہیں اور وہ ڈیل چاہتے ہیں، نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور مارکوروبیو متحرک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جنگی صلاحیت مکمل طور پر ختم کر دی گئی، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جارہی ہے، ہم اسے رجیم چینج کہہ سکتے ہیں، ایران میں ہم کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں، کوئی روکنے والا نہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ ہے، ایران رضا مند ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں