اسرائیل کے شام پر حملے: گولان کی پہاڑیوں پر رہنے والے متعدد خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
دمشق: (دنیا نیوز) جنوبی شام میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کے بعد گولان کی پہاڑیوں سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے متعدد خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں صوبہ درعا کے مغربی علاقے کے گاؤں عابدین اور دیگر دیہات میں کی گئیں، مقامی رہائشیوں نے اسرائیلی فوجی دستے کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی۔
اس کے بعد اسرائیلی فوج نے شہری آبادی کے قریب گولہ باری کی جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد خاندان رات کی تاریکی میں اپنے گھر چھوڑ کر قریبی دیہات منتقل ہوگئے۔
شامی حکومت نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔