اسرائیل میں عباسی عہدِ خلافت کے 425 سکے دریافت
مٹی کے جار میں ملنے والے طلائی سکوں کا مجموعی وزن 845 گرام ہے سکوں پر کلمہ طیبہ کندہ ہے ، نوجوان کو رضا کارانہ کھدائی کے دوران ملے
تل ابیب (بی بی سی) اسرائیل میں ایک نوجوان کو کھدائی کے دوران گیارہ سو سال پرانے ، عباسی عہد کے ، 425 طلائی سکے ملے ہیں۔ اوز کوہین محکمہ آثار قدیمہ کے لیے رضاکارانہ طور پر کھدائی کر رہا تھا کہ یہ قیمتی سکے ہاتھ لگے ۔ سکوں پر کلمہ طیبہ کندہ ہے ۔ یہ سکے مٹی کے جار میں تھے ۔ گیارہ سو سال قبل یہ علاقہ عباسی خلافت کا حصہ تھا۔ سکوں کا وزن 845 گرام ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کے اعلٰی افسر لیات ناداف زیف نے بتایا کہ عام طور اتنی بڑی تعداد میں سکے دریافت نہیں ہوتے ۔ قدیم سکوں کے ماہر رابرٹ کول نے بتایا کہ مٹی کے جار سے سکوں کے علاوہ سونے کے چھوٹے ٹکڑے بھی ملے ہیں جو ریزگاری کے طورپر استعمال کیے جاتے تھے ۔