یورپ ابھی کورونا سے محتاط رہے ، عالمی ادارہ صحت

یورپ ابھی کورونا سے محتاط رہے ، عالمی ادارہ صحت

پابندیاں کھلنے لگیں مگر براعظم وبا کے خطرات سے باہر نہ نکلا:ڈبلیو ایچ او بھارت میں مزید3402ہلاک ،ایران میں متاثرین30لاکھ سے بڑھ گئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ یورپ ابھی تک کورونا کے بحرانی حالات اور خطرات سے باہر نہیں نکلا۔ ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے لیے سربراہ ہانس کلُوگے نے کہاکہ یورپی ممالک میں نئے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن براعظم کے لیے وبا سے پیدا ہونے والے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے ۔ یورپ میں سماجی اجتماعات اور عوامی نقل و حرکت میں اضافہ تو ہونا شروع ہو گیا ہے مگر یورپ کو اب بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ادھر بھارت میں وبا سے مزید3402 افرادہلاک ہوئے جبکہ 93ہزار نئے کیسز سامنے آئے ،ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد30لاکھ سے بڑھ گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں