جنوبی افریقہ،گائوں سے ہیرے جیسا پتھر ملنے پر ہزاروں افراد پہنچ گئے

جنوبی افریقہ،گائوں سے ہیرے جیسا  پتھر ملنے پر ہزاروں افراد پہنچ گئے

جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو ناتال کے ایک گاؤں سے ہیرے سے ملتا جلتا پتھر ملنے کی خبر پر ہزاروں افراد قسمت آزمائی کیلئے وہاں پہنچ گئے

کیپ ٹاؤن (رائٹرز) نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ پتھر سب سے پہلے ایک چرواہے کو ملا تھا، گاؤں کے مکینوں کو یقین ہے کہ وہ پتھر ہیرا ہے ،تاہم ماہرین نے مذکورہ پتھر کے ہیرا ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ادھر ہیرے ملنے کی خبر وائرل ہونے پر ہزاروں افراد نے قسمت آزمائی کیلئے گاؤں میں ڈیرے ڈال لئے ۔ کھدائی میں مصروف ایک نوجوان نے نیوز ایجنسی سے کہا کہ یہ دریافت اس کی زندگی بدل دے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں