اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر نے اپنا نام واپس لے لیا

اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر نے اپنا نام واپس لے لیا

اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر غلام محمد اسحاق زئی نے اپنا نام واپس لے لیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کے شیڈول کے مطابق افغانستان کو اجلاس کے آخری روز خطاب کرنا تھا،خبر ایجنسی کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفیر غلام اسحاق زئی نے اپنا نام واپس لے لیا ہے تاہم اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے ۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ غلام اسحاق زئی کی جانب سے نام واپس لینے کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے 20 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا تھا،افغانستان سے 2 نمائندوں کے نام آنے پرافغانستان کی جانب سے خطاب نہیں ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں