سویڈن، پہلی خاتون وزیراعظم انتخاب کے چند گھنٹے بعد مستعفی

سویڈن، پہلی خاتون وزیراعظم  انتخاب کے چند گھنٹے بعد مستعفی

سویڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن اپنے انتخاب کے چند گھنٹے بعد مستعفی ہو گئیں

سٹاک ہوم (رائٹرز)نیوز ایجنسی کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم نے اتحادی جماعت گرینز پارٹی کی جانب سے حمایت واپس لینے پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسی حکومت کی قیادت کرنا نہیں چاہتی جس کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھائے جا سکتے ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں