پاکستانیوں سمیت487 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا،تیونس

پاکستانیوں سمیت487 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا،تیونس

تیونس کی بحریہ نے دعویٰ کیاہے کہ 93 بچوں، خواتین اورکئی پاکستانیوں سمیت487غیرقانونی تارکین وطن کوڈوبنے سے بچالیا

تیونس (آئی این پی) تیونس کی وزارت دفاع بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا سے غیر قانونی تارکین سے بھری ایک کشتی کو بحیرہ روم میں آپریشن کے دوران بچالیا گیا،آپریشن میں تیونس کی بحریہ ،نیشنل گارڈز کی پٹرولنگ بوٹس اور بحری جہازوں نے حصہ لیا۔تیونس کی بحریہ کا کہنا تھا کہ یورپ جانے کے خواہش مندوں میں 162 مصری، 104 بنگلا دیشی، 81 شامی ، مراکش کے 78 شہری اور کچھ پاکستانی تارکین شامل تھے ۔ بچائے گئے تارکین وطن میں خواتین کے علاوہ 93 بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں