چین نے دنیا کا طاقتور ترین خلائی ایٹمی بجلی گھر تیار کرلیا

چین نے دنیا کا طاقتور ترین  خلائی ایٹمی بجلی گھر تیار کرلیا

چین نے خلا میں استعمال کیلئے ایٹمی بجلی گھر کا پروٹوٹائپ تیار کرلیا ہے جو ایک میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے

بیجنگ(این این آئی)یہ اب تک کا طاقتور ترین خلائی ایٹمی بجلی گھر ہے جو امریکی خلائی تحقیقی ادارے ‘ناسا’ کے زیرِ تکمیل خلائی ایٹمی بجلی گھر سے بھی 100 گنا زیادہ بجلی پیدا کرسکتا ہے ۔ ناسا اپنا نیا ایٹمی بجلی گھر 2030 تک چاند کی سطح پر اْتارنا چاہتا ہے ۔چینی خلائی ایٹمی بجلی گھر کا انکشاف ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی اخبارنے اپنی رپورٹ میں کیا۔ اس خلائی ایٹمی بجلی گھر کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں کیونکہ چینی حکومت نے اپنے خلائی پروگرام میں ایٹمی بجلی گھروں سے متعلق زیادہ تر معلومات خفیہ رکھی ہوئی ہیں۔البتہ اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ اس ایٹمی بجلی گھر کا مقصد چاند، مریخ اور دور دراز سیاروں پر بھیجے جانے والے مجوزہ خلائی جہازوں کو لمبے عرصے تک توانائی فراہم کی جا سکے ۔ اس منصوبے پر چینی حکومت کی فنڈنگ سے 2019 میں کام شروع ہوا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں