اداکارہ کو زیادتی کی دھمکی دینے پر بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات مستعفی

اداکارہ کو زیادتی کی دھمکی دینے  پر بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات مستعفی

غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر سخت عوامی ردعمل کے پیش نظر بنگلہ دیش کے وزیراطلاعات مستعفی ہو گئے

ڈھاکہ (اے ایف پی)مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم حسینہ واجد نے وزیر اطلاعات مراد حسن کو مستعفی ہونے کا حکم دیا۔مراد حسن نے ایک ٹاک شو کے دوران سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی لندن میں مقیم پوتی پر سنگین غیر اخلاقی الزامات عائد کئے ، جس کی سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج کو تین روز کے دوران پچاس لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا اور مراد حسن کی سخت الفاظ میں مذمت کی، ڈھاکہ یونیورسٹی میں طلبہ نے مراد حسن کا پتلا جلایا، تاہم مراد حسن کے خلاف مظاہرے میں شدت اس وقت آئی جب ان کی ایک فون کال وائرل ہوئی جس میں وہ معروف اداکارہ ماہیا ماہی کو جبری زیادتی کی دھمکی دے رہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں