چین اورروس باہمی سکیورٹی مفادات کے دفاع پر متفق
روسی چینی صدور کا اجلاس،بیجنگ گیمز کی تقریب کیلئے خود چین آئونگا:پوٹن ، کچھ قوتیں انسانی حقوق کی آڑ میں داخلی معاملات میں مداخلت کررہیں:چینی صدر
ماسکو /بیجنگ(رائٹرز)روس اور چین نے مغربی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے سکیورٹی مفادات کا دفاع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ چینی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر پوٹن کیساتھ آن لائن اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مختلف عالمی طاقتیں جمہوریت اور انسانی حقوق کی آڑ میں چین اور روس کے داخلی امور میں مداخلت کر رہی ہیں، وہ عالمی قوانین اور عالمی تعلقات کے تسلیم شدہ اصول بھی بری طرح پامال کر رہی ہیں۔ اجلاس کے دوران صدر پوٹن چین روس تعلقات کا ماڈل اور چینی ہم منصب کو عزیز دوست قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ فروری میں بیجنگ گیمز میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچیں گے اور چینی ہم منصب کیساتھ بالمشافہ ملاقات کریں گے ۔