عراقی فورسز نے داعش کے خاتمے کیلئے بڑا آپریشن شروع کردیا

عراقی فورسز نے داعش کے خاتمے  کیلئے بڑا آپریشن شروع کردیا

بغداد (اے پی پی)عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے بڑا آپریشن شروع کر دیا ۔شمالی صوبے کرکوک میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن اس وقت شروع کیاگیا ۔

جب شدت پسند گروپ نے صوبے میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے بتایا کہ جن علاقوں میں آپریشن شروع کیا گیا ہے وہ علاقے ناہموار ہیں جہاں فوجی توپیں آسانی سے نہیں پہنچ سکتیں ۔ 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں