فرانسیسی صدر کا فوڈ مارکیٹ کا دورہ،ٹماٹروں سے استقبال

فرانسیسی صدر کا فوڈ مارکیٹ  کا دورہ،ٹماٹروں سے استقبال

پیرس(دنیا مانیٹرنگ) فرانسیسی صدر میکخواں کو فوڈ مارکیٹ کے دورے کے دوران ٹماٹر پڑگئے ۔

صدر جیسے ہی شمالی پیرس کے علاقے میں پہنچے تو ہجوم نے ایک طرف سے ان پر ٹماٹر پھینکے جن سے وہ بمشکل بچے ،اسی لمحے صدر کے سکیورٹی گارڈ نے خصوصی چھتری کے ذریعے صدر کو ٹماٹروں سے بچالیا۔میکخواں ابھی تین روز قبل ہی دوسری مدت کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں