جوہری معاملے پر ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے قطری وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے
تہران (دنیا مانیٹرنگ) جوہری معاملے پر امریکا اور ایران کے مابین ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے قطری وزیر خارجہ نے تہران کا دورہ کیا۔
وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے تہران میں ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کا دورہ 2015 کی نیوکلیئر ڈیل کی بحالی پر بات چیت کو آگے بڑھانے کیلئے تھا۔ وہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شمخانی سے بھی ملاقات کریں گے ۔