بھارت : مولانا مودودی اور سید قطب کی کتابیں نصاب سے خارج

بھارت : مولانا مودودی اور سید  قطب کی کتابیں نصاب سے خارج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندو قوم پرستوں کے اعتراض پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مولانا مودودی اور مصری سکالر سید قطب کی کتابیں نصاب سے خارج کر دیں۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق شعبہ اسلامک سٹڈیز  کے سربراہ پروفیسر محمد اسماعیل نے بتایا کہ بعض حلقے اعتراض کر رہے تھے کہ دونوں سکالروں کی کتب جہادی مواد پر مبنی اور تشدد پر اکساتی ہیں، سعودی عرب جیسے ممالک بھی ان کی سیاسی تعلیمات سے گریز کرتے ہیں۔ ہم نے اس اعتراض کو چیلنج کیا اورکہا کہ کتابوں میں کسی ایک ایسے جملے کی نشاندہی کریں جوکہ تشدد پر اکساتا ہو، یونیورسٹی حکام کو بھی سمجھانے کی کوشش کی مگر جب وائس چانسلر نے حکم دیا تو ہمیں ان کی بات ماننا پڑی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 درجن ہندو انتہاپسندوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط میں لکھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ ہمدرد جیسے سرکاری اعانت سے چلنے والے اداروں میں ملک مخالف نصاب پڑھا جا رہا ہے ، حکومت اس پر پابندی لگائے ۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک پابندی صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لگائی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں