مکہ مکرمہ کے پہاڑ اور گھاٹیاں سرسبز ہونے لگیں
مکہ مکرمہ (دنیا مانیٹرنگ)بارشوں کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ، وادیاں اور گھاٹیاں سرسبز و شاداب ہوگئی ہیں،‘سبق ویب سائٹ ’کے مطابق پہاڑوں اور صحرائی علاقے میں حد نگاہ ہریالی نظر آرہی ہے ۔
مکہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں دل کو لبھانے والی ہریالی کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔ عین شمس نامی علاقے کے پہاڑی علاقے میں ہونے والی شادابی کی تصاویر بھی صارفین تک پہنچائی گئی ہیں۔خوشگوار موسم اور ہریالی کے باعث کیمپنگ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد علاقے کا رخ کر رہی ہے ۔