پاکستانی رہنما اپنے ملک کی حالت پر غور کریں،عوامی مفاد میں اپنا راستہ بدلیں:زلمے خلیل زاد

پاکستانی رہنما اپنے ملک کی حالت پر غور کریں،عوامی مفاد میں اپنا راستہ بدلیں:زلمے خلیل زاد

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ )افغانستان کیلئے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے پاکستان سمیت مسلم ملکوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہینہ فکر اور ہمدردی کا تقاضا کرتا ہے ۔

 ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ مسلم دنیا کے رہنما اس خصوصی دورانیہ کو اسی مقصد کیلئے استعمال کریں گے ۔پاکستان میں سول و فوجی رہنما اپنے ملک کی حالت اور جس تباہ راستے پر وہ چل رہے ہیں، اس پر غور کریں۔ٹویٹ میں انہوں نے کہا اپنے فرائض اور اپنے لوگوں کے مفاد میں انہیں اپنا راستہ تبدیل کرنا چاہیے ۔ افغانستان میں طالبان کو افغان خواتین اور لڑکیوں کیساتھ اپنے سلوک اور ملک کیلئے اپنی پالیسی کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے ۔ انہیں ہائی سکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہ دینا صرف ظالمانہ عمل ہی نہیں، بلکہ اسلامی اصولوں کے تحت ان کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ انہیں مستقبل قریب میں خواتین اور لڑکیوں کیلئے تعلیمی اداروں کے دروازے دوبارہ سے کھولنے کیلئے ایک واضح تاریخ دینی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں