وزٹ ویزے پرآنے والے حج ادا نہیں کرسکتے ، سعودی وزارت حج

مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی حکام نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پرمملکت آنے والے حج ادا نہیں کرسکتے ۔
سعودی خبررساں ادارے نے وزارت حج کے حوالے سے بتایا کہ بیرون مملکت سے آنے والے حج ویزے پر ہی آکرفریضہ حج ادا کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ مملکت میں مقیم غیرملکی جو رہائشی پرمٹ پرمملکت میں مقیم ہیں انہیں بھی اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ حج پرمٹ حاصل کیے بغیرفریضہ حج ادا کریں۔ ادھر ماہ رمضان میں مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کیلئے کھول دیے گئے ۔