سعودی عرب کا جولائی سے تیل کی پیداوار میں یومیہ10لاکھ بیرل کمی کا اعلان

سعودی عرب کا جولائی سے تیل کی پیداوار  میں یومیہ10لاکھ بیرل کمی کا اعلان

ویانا(اے ایف پی)سعودی عرب نے جولائی سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 10لاکھ بیرل کمی کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔

وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہاکہ پیداوار میں اس کمی کو مزید توسیع بھی دی جائے گی۔اوپیک کے اجلاس کے بعد سعودی عرب نے رضاکارانہ طور پر یہ فیصلہ کیاہے ۔اس حوالے سے اوپیک کی پالیسی متاثرنہیں ہوگی۔مبصرین کے مطابق یہ اقدام تیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کیا جارہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں