ایران ا ٓج سعودی عرب میں باقاعدہ سفارتخانہ کھولے گا

ایران ا ٓج سعودی عرب میں باقاعدہ سفارتخانہ کھولے گا

ریاض (اے ایف پی)ایران نے سات سال بعد سعودی عرب میں اپنے سفارت خانے دوبارہ سے کھولنے کی تیاری کر لی۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ریاض میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ سے افتتاح آج شام چھ بجے نئی ایرانی سفیر کی موجودگی میں ہو گا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ علی رضا عنائتی ریاض میں ایران کے سفیر ہوں گے ، ایرانی سفارت خانے کیساتھ جدہ میں ایرانی قونصلیٹ اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ د فاتر بھی منگل اور بدھ کو باضابطہ طور پر فعال ہو جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں