سگریٹ نوشوں کو شرمندہ کرنے کیلئے گھوریں، ہانگ کانگ کے وزیر صحت کا مشورہ

سگریٹ نوشوں کو شرمندہ کرنے  کیلئے گھوریں، ہانگ کانگ  کے وزیر صحت کا مشورہ

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ کے وزیر صحت نے مشورہ دیا ہے کہ ہانگ کانگ کے لوگوں کو تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ، جہاں اس پر پابندی ہے وہاں سگریٹ سلگانے والوں کو شرمندہ کرنے کیلئے عوام کو انہیں گھورنا چاہیے۔

تمباکو سے پاک شہر بنانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جوابدیتے  ہوئے پروفیسرلو چنگ ماؤ نے کہا کہ پولیس سے تو تمباکو نوشی کرنے والوں کو پکڑنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ پروفیسر لو نے صحت کے ایک اجلاس میں بتایا کہ جب عوام کسی کو ایسے مقامات پر تمباکو نوشی کرتے دیکھیں جہاں منع ہے اور وہاں قانون نافذ کرنے والا کوئی بھی افسر فوری طور پر سامنے نہ ہو تو ہم تمباکو نوشی کرنے والوں کو گھور سکتے ہیں۔ قانون کے نفاذ کو بہتر بنایا جائے گا۔ہانگ کانگ میں تمباکو نوشی کے موجودہ قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 ہانگ کانگ ڈالر تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں