صومالیہ کا خواتین پر مشتمل نیوز روم

صومالیہ کا خواتین پر  مشتمل نیوز روم

موغادیشو (رائٹرز)صومالیہ کا پہلا اور واحد خواتین پر مشتمل نیوز روم معمول کی خبروں کیساتھ ایسے موضوعات بھی اجاگر کرتا ہے جن کا ذکر صومالی معاشرے میں ممنوع رہا ہے ۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق بیلان میڈیا ہاؤس صومالی  

خواتین کو کام کیلئے محفوظ ماحول کے علاوہ اختیار بھی دیتا ہے کہ کون سی رپورٹ کیسے پیش کرنی ہے ۔ بیلان جس کا مطلب ‘‘روشنی چمکانا ’’ہے ، گزشتہ 18 ماہ سے آپریشنل ہے جہاں تعصب اور عدم تحفظ پر قابو پانے کے بعد عام خبروں کے علاوہ ایسے موضوعات بھی اجاگر کئے جاتے ہیں جن پر بات کرنا صومالی معاشرے میں ممنوع رہا ہے ، ان میں خواتین میں منشیات کی لت، ایڈز اور ماہواری وغیرہ شامل ہیں۔ بیلان نیوز روم کی چیف ایڈیٹر فتحی محمد احمد نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ رپورٹروں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین ملک میں وہ خواتین پرمشتمل واحد نیوز روم چلا رہی ہیں، ہم معمول کی خبروں کے علاوہ مقامی اور عالمی سامعین خصوصی فیچر بھی تیار کرتے ہیں۔ اکثر انہیں لگتا ہے کہ عدم تحفظ اور سماجی دباؤ کی وجہ سے وہ کام جاری نہیں رکھ سکتیں، مگر یہ وہ کیریئر ہے جوکہ بچپن سے ان کا خواب تھا ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یو این ڈی پی کی سپورٹ کے باوجود فتحی محمد احمد اور ان کی ٹیم کو آسانی سے کامیابی نہیں ملی۔بعض حلقے شکایت کرتے ہیں کہ بیلان کی کہانیاں ملک کی ساکھ پر داغ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں