گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر 32ملکوں کے خلاف درخواست دائر

 گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے ٹھوس  اقدامات نہ کرنے پر 32ملکوں  کے خلاف درخواست دائر

سٹراسبرگ(اے ایف پی)گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر چھ نوجوانوں نے انسانی حقوق کی یورپی عدالت میں 32 ملکوں کے خلاف درخواست دائر کر دی ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق درخواست دائر کرنیوالوں کی عمریں 11 سے 24 سال کے درمیان ہیں، درخواست میں انہوں نے موقف اختیار  کیا ہے کہ کاربن کااخراج روکنے میں ناکامی ان کے زندہ رہنے کے حق کو متاثر کر رہی ہے ، انہیں ایسے ماحول میں رہنا پڑ رہا ہے جوکہ بتدریج گرم سے گرم تر اور جس میں پہلے سے کہیں زیادہ قدرتی آفات کا سامنا ہے ۔نیوز ایجنسی کے مطابق عدالت 27 ستمبر کو درخواست کا جائزہ لے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں