ایران، دھول کے طوفان سے تین افراد ہلاک

ایران، دھول کے طوفان  سے تین افراد ہلاک

تہران (اے ایف پی)ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دھول کے طوفان سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔

 ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق صوبائی محکمہ کرائسس مینجمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ تینوں اموات دھول کے طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہوئی، 1346 افراد مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے داخل ہوئے ، ان میں بیشتر سانس ، قلب اور آنکھوں کی شکایات کیساتھ داخل ہوئے ، مقامی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ دھول کے طوفان اور تیز ہواؤں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں