غیر مسابقتی سرگرمیاں ، امریکی چپ ساز کمپنی کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ
برسلز (اے ایف پی)کمپیوٹر چپ مارکیٹ میں غلبے کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر یورپین کمیشن نے امریکی چپ ساز کمپنی انٹل کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ کر دیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق یورپین یونین کے اینٹی ٹرسٹ انفورسر نے بتایا کہ انٹل غیر مسابقتی سرگرمیوں میں ملوث تھی جن کا مقصد تجارتی حریفوں کو متعلقہ مارکیٹ سے باہر کرنا تھا۔