اسرائیل کو چار جون 1967 کی حدود میں جانا ہوگا، سعودی عرب
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ، اسرائیل کو چار جون 1967 کی حدود میں جانا ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کو چار جون 1967 کی سرحدی حدود میں جانے کا عہد کرنا ہوگا۔ کابینہ نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔