یوگنڈا: 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کمپالا(اے ایف پی)یوگنڈا کے دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں 70 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر طبی عملے کو حیران کر دیا۔
مقامی میٹرنٹی ہسپتال کے سربراہ نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ماں اور دونوں بچوں کی صحت اچھی ہے جن میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا شامل ہیں، 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ایک معجزے سے کم نہیں، دونوں بچوں کو چند روز تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔