دبئی:پاکستانی سکول نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

دبئی:پاکستانی سکول  نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سکول نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والا زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت لیا۔

زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوا جس میںمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن سکول کی ہونہار پاکستانی طالبہ سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا، پاکستانی سکول نے گلوبل ہائی سکول کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔پاکستانی سکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس نے مقابلے کے دوران کم سے کم پانی سے باغ اُگانے کا منصوبہ پیش کیا تھا اور یہ منصوبہ سکول کی دو طالبات سمعیہ اور کنزا نے پیش کیا تھا۔کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس مظفرآباد میں قائم ہے جو آزاد کشمیر میں 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔صحت، پانی، خوراک، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کی کیٹیگریز میں زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہر گلوبل ہائی سکول ونر کو فراہم کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں