مسجد کے نام پر چندہ ،کورین یوٹیوبر پر پیسے بٹورنے کا الزام

مسجد کے نام پر چندہ ،کورین یوٹیوبر پر پیسے بٹورنے کا الزام

سیؤل (آئی این پی)جنوبی کوریا میں مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کرنے پر معروف مسلمان کورین یوٹیوبر مشکل میں پڑ گیا۔

 2019 میں اسلام قبول کرنیوالے داؤد کیم پر جنوبی کوریا میں الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ مسجد کیلئے چندے کے نام پر مسلمانوں سے  دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹور رہا ہے ۔داؤد کیم کا حال ہی میں جنوبی کوریا میں سرکاری اسلامی حکام کے ساتھ اس بات پر تنازع کھڑا ہو گیا کہ وہ ڈایگو شہر میں ایک مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی مالی اعانت کیلئے اپنے فالوورز سے چندہ اکٹھاکر رہے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ داؤد کیم نے 50ہزار ڈالر چندہ جمع کرنیکا اعتراف کیا مگر 2022 میں صرف ایک بار 2ہزار امریکی ڈالر بطور عطیہ دئیے ، باقی رقم کہا ں گئی ۔وہ اب بھی مسجد کے نام پر چندہ جمع کر رہے ہیں ۔کورین اسلامک یونین نے بھی وضاحتی بیان میں کہا کہ ہماری تنظیم جنوبی کوریا کی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ واحد باضابطہ اسلامی ادارہ ہے اور ملک میں مساجد کی تعمیر اور ان کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کا مجاز ہے ، داؤد کیم کو جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں