دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کا آغاز

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے  ایئرپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کا آغاز

دبئی (اے ایف پی) دبئی نے اعلان کیا ہے کہ آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے، یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل ہوگا۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکس پر کہا کہ نئے ٹرمینل کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ، تعمیر پر 34 ارب 85 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔ ٹرمینل کے فعال ہونے کے بعد ایئرپورٹ پر سالانہ 26 کروڑ مسافروں کی آمدورفت ہوگی۔یہ مسافروں کے حوالے سے دنیا کا سب سے زیادہ گنجائش والا ایئرپورٹ ہوگا جوموجودہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پانچ گنا بڑا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں