افغانستان :طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ‘6 ہلاک

افغانستان :طالبان ملٹری کی  گاڑی دھماکے میں تباہ‘6 ہلاک

فیض آباد(اے ایف پی) افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا ۔۔

جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں 

کا قافلہ گزر رہا تھا۔موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا  گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے ۔ 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔ مزید 3 زخمیوں نے دوران علاج دم توڑ دیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں