عالمی سطح پر20کروڑ افراد کو زبرد ستی بے گھر کیا گیا ہے :اقوام متحدہ

 عالمی سطح پر20کروڑ افراد کو زبرد ستی  بے گھر کیا گیا ہے :اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنگ، تشدد اور ظلم و ستم سے عالمی سطح پر20کروڑ افراد کو زبردستی بے گھر کیا گیا ہے ۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ غزہ، سوڈان اور میانمارمیں تنازعات نے لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ۔ این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا سب سے زیادہ افراد سوڈان میں بے گھر ہوئے جہاں مسلح تنازعے کے باعث 70 لاکھ سے زائد افراد کو گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔غزہ میں 17 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ۔ 73 فیصد بے گھر افراد افغانستان، شام، وینزویلا، یوکرین اور سوڈان سے تعلق رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں