بھارت :طویل ہیٹ ویو، نئی دہلی میں پانی کا شدید بحران

 بھارت :طویل ہیٹ ویو، نئی  دہلی میں پانی کا شدید بحران

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کو ملکی تاریخ کی ‘طویل ترین’ہیٹ ویو کا سامنا ہے جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔

سی این بی سی کے مطابق وزیر برائے پانی آتشی مرلینا نے خبردار کیا کہ شہر کو روزانہ کی بنیاد پر پانی کے پانچ کروڑ گیلن کی کمی سامنا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کو دریائے جمنا سے پانی کی سپلائی میں مشکلات بھی اس بحران کی ایک وجہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے مختلف حصوں میں جمعرات کو درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں