یورپی یونین کیساتھ جلد سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرینگے :یوکرین

یورپی یونین کیساتھ جلد سکیورٹی  معاہدے پر دستخط کرینگے :یوکرین

کیف (اے ایف پی) یوکرین نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی یورپی یونین کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کریگا ۔۔

جس کے نتیجے میں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں فوجی امداد یقینی بن جائے گی۔ یوکرائنی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیف نے 17 ممالک کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں،مزید 10ریاستوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔میڈیا کے مطابق  یوکرین اور یورپی یونین کی مذاکراتی ٹیمیں سکیورٹی معاہدے کے متن کو حتمی شکل دے رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں