غزہ:پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری ،24افراد شہید

غزہ:پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری ،24افراد شہید

غزہ ، دمشق(اے ایف پی)گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری اور ڈرون حملوں میں 24افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے ۔

وزارت صحت  

کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ابتک 37ہزار396فلسطینی شہید ، 85ہزار 523زخمی ہو چکے ۔اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث پناہ گزینوں کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی،نصیرات کیمپ میں رہائشی گھروں پر بھی اسرائیل نے شیلنگ اور ڈرون حملے کئے ۔ قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 4 فلسطینیوں کو گولی مار دی۔علاوہ ازیں رفح میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے ،صیہونی انتباہ کے باوجود حزب اللہ نے اسرائیل پر متعدد راکٹ داغ دئیے ۔جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے 3 جنگجو مارے گئے ۔ادھر شام پر اسرائیلی حملے میں ایک شامی فوجی افسر جاں بحق ہو گیا ۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ جنگ ہوئی تو اسرائیل کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہے گا۔اسرائیلی فوج شکست خوردہ ہوچکی لیکن وہ تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا ہے کہ حماس کو نظریاتی طور پر شکست نہیں دی جا سکتی،حماس ایک نظریہ ہے ، ہم کسی نظریے کو ختم نہیں کر سکتے ۔یہ کہنا کہ ہم حماس کو تباہ کرنے جا رہے ہیں، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے فوجی ترجمان کے تبصروں کو فوری طور پر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک حماس کو شکست نہیں دی جاتی۔۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب بھی اسرائیل 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں