امارات کے صدر نے فتویٰ کونسل تشکیل دیدی

 امارات کے صدر نے  فتویٰ کونسل تشکیل دیدی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے فتویٰ کونسل کی تشکیل کا حکم دے دیا۔

عبداللہ بن بیاہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ،کونسل میں دیگر 8 افراد بھی شامل ہیں۔یاد رہے کونسل امارات میں فتویٰ جاری کرنے کیلئے سرکاری اتھارٹی کے طور پر کام کرتی ہے ۔ فتویٰ کونسل مختلف امور پر عمومی، فوری اور نئے فتوے جاری کرنے  ، فتاویٰ کے مختلف شعبوں میں مطالعہ ،تحقیق ،مفتیوں کی تربیت اور مہارتوں کو فروغ دینے کی بھی ذمہ دار ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں