وینزویلا میں 6شدت کا زلزلہ

وینزویلا میں  6شدت کا زلزلہ

کاراکاس(اے ایف پی )لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے ساحل کے قریب زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6ریکارڈ کی گئی ہے ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وینزویلا کی ریاست سوکرے کے شہر یاگواراپارو کے شمال مشرق میں تقریباً 30 کلو میٹر دور تھا اور اس کی گہرائی87 کلو میٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں