بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کا حملہ ،2فوجی ہلاک ،کئی زخمی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل  باغیوں کا حملہ ،2فوجی ہلاک ،کئی زخمی

سکما(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں نکسل باغیوں کے حملے میں 2بھارتی فوجی ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے ۔میڈیا کے مطابق نکسل باغیوں کی طرف سے آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا ۔

 زخمی فوجیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔اے ایس پی آکاش راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ سکما ضلع کے جھگرگنڈہ علاقے میں کیمپ سلج اور ٹیکرگڈم کے درمیان تیما پور کے قریب اتوار کی دوپہر نکسل باغیوں نے سکیورٹی کے کام میں مصروف گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں