بھارت :میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں کرپشن کیخلاف احتجاج، امتحانی سربراہ برطرف

بھارت :میڈیکل کالجز کے  داخلہ ٹیسٹ میں کرپشن کیخلاف  احتجاج، امتحانی سربراہ برطرف

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں کرپشن کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔۔۔

طلبا اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امتحانات میں ہونے والی منظم کرپشن کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔ ادھر بھارت کی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے سربراہ سبودھ کمار سنگھ کو میڈیکل کے حالیہ امتحان میں کرپشن پر برطرف کر دیا گیا ،حکومت کی جانب سے امتحانی عمل میں اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں