بھارت:سیلفی لیتے 3نوجوان دریا میں ڈوب گئے ، 2جاں بحق

بھارت:سیلفی لیتے 3نوجوان  دریا میں ڈوب گئے ، 2جاں بحق

رائے بریلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سیلفی لیتے 3نوجوان دریا ئے گنگا میں ڈوب گئے ،2جان کی بازی ہار گئے۔

افسوسناک واقعہ رائے بریلی میں پیش آیا جہاں تین نوجوان دریائے گنگا میں سیلفیاں بنانے کی غرض سے کشتی میں سوار تھے ۔بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے تین نوجوانوں توحید، شان اور  فہد کی عمریں بالترتیب 17، 19,18برس ہیں۔ پولیس کے مطابق فہد دریا میں تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں