بھارت :بھولے بابا کے اجتماع میں بھگدڑ سے اموات انتظامی کمیٹی کے 6 ارکان گرفتار

بھارت :بھولے بابا کے اجتماع  میں بھگدڑ سے اموات  انتظامی کمیٹی کے 6 ارکان گرفتار

نئی دہلی(اے ایف پی،اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبلغ نارائن ساکر ہری المعروف بھولے بابا کے اجتماع کے بعد بھگدڑ میں 121 افراد کی ہلاکت پر انتظامی کمیٹی کے 6 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

علی گڑھ پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں ،گرفتار افراد انتظامی کمیٹی کے ارکان اور بابا کے خادم ہیں۔مرکزی ملزم پرکاش مدھوکر کے سر پر ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں