امریکا:سمندری طوفان بیرل ٹیکساس سے ٹکراگیا،8افراد ہلاک

امریکا:سمندری طوفان بیرل ٹیکساس سے ٹکراگیا،8افراد ہلاک

نیو یارک(آئی این پی)امریکہ میں سمندری طوفان بیرل سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،ریاست ٹیکساس اورلوئیزیانا میں مختلف حادثات میں آٹھ افرادہلاک،پندرہ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

سمندری طوفان گزشتہ روز ٹیکساس سے ٹکرایا،جس نے ریاست آرکنساس اورلوئیزیانا کوبھی متاثرکیا،30لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کوبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی میں کئی روز لگ سکتے ہیں،شدید طوفانی بارشوں سے سڑکیں زیرآب آگئیں،گاڑیاں ڈوب گئیں،تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے ،گھروں اورانفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔طوفان بیرل سے ریاستیں مسوری الینوائے ،انڈیانا،ٹینیسی،اوہائیو اور مشی گن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں