اسرائیلی فوج کا غزہ شہر کو خالی کرنیکا حکم ،مزید52شہید

اسرائیلی فوج کا غزہ شہر کو خالی کرنیکا حکم ،مزید52شہید

غزہ (اے ایف پی،رائٹرز)اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنگ زدہ غزہ شہر پر ہزاروں کتابچے گرائے جس میں تمام رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے۔۔

 کہ و ہ مرکزی شہر سے نکل جائیں۔دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 52افراد شہید ہو گئے ۔ادھر گولان کی پہاڑیوں پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی شہری  مارے گئے ۔ غزہ میں آپریشن کے دوران حماس کے سنائپر حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 12 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔یمن کے حوثی باغیوں نے خلیج عدن میں امریکی پرچم والے جہاز کو نشانہ بنایا۔شپنگ کمپنی میرسک نے کہا ہے کہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حماس کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ 65 دنوں سے غزہ میں کسی قسم کی امداد نہیں پہنچی،بچوں اور بیماروں سمیت ہزاروں شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔برازیل نے فلسطین کے ساتھ کیے گئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو فوری طور پر موثر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔برازیل کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے توثیق کا منتظر تھا۔یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا ۔شام میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حزب اللہ سربراہ کے ساتھی یاسر قرنبش سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں ابتک کم ازکم 38ہزار 295فلسطینی شہید اور 88ہزار 241زخمی ہو چکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں