10 سال میں 400 سے زائد بھارتی فوجیوں کی خودکشی

10 سال میں 400 سے  زائد بھارتی فوجیوں کی خودکشی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ،10 سال میں 400 فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ۔رپورٹ کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 430 اہلکاروں نے 2014 سے 2023 کے درمیان خودکشی کی ۔۔

گزشتہ ایک سال میں 52 فوجی جوانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ 2022 میں 43 اور 2021 میں 57 خودکشی کے واقعات سامنے آئے تھے ۔ کنفیڈریشن  آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق خودکشی کی کچھ وجوہات میں مالی مسائل، چھٹی سے انکار اور خاندان سے طویل علیحدگی شامل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں