سعودی عرب: دلہن شادی ہال جاتے ہوئے اہلخانہ سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سعودی عرب: دلہن شادی  ہال جاتے ہوئے اہلخانہ سمیت  ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جدہ(این این آئی )سعودی عرب میں دلہن شادی ہال جاتے ہوئے اہلخانہ سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی ۔

 افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دلہن حمص الشریری، والد بسام الشراری، والدہ  امانی الشراری اور بھائی بطال الشراری شامل ہیں۔دلہا کے گھر والے اس المناک خبر ملنے کے بعد ہسپتال پہنچے ۔ شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں