ری پبلکن کنونشن:ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی قبول کر لی

ری پبلکن کنونشن:ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی قبول کر لی

ملواکی،واشنگٹن (اے ایف پی،رائٹرز )سابق امریکی صدر ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملواکی میں ری پبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے کھڑا ہوں، ہمیں امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہے ، امریکا کو ناکام قیادت سے بچانے کا وقت ہے ۔ٹرمپ نے کہا اگر وہ انتخاب جیت جاتے ہیں تو اس دن تیل کی کھدائی بڑھا دیں گے اور غیر قانونی تارکین وطن کے لیے امریکا کی سرحدیں بند کر دیں گے ۔دوسری جانب سینئر ڈیموکریٹس نے بائیڈن سے انتخابی مہم ختم کرنیکا مطالبہ کیا ہے تاہم صدر الیکشن لڑنے کیلئے اب بھی پرعزم ہیں ۔ادھر سابق سپیکر نینی پلوسی نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے کہ بائیڈن کو جلد اس بات پر تیار کرلیا جائے گا کہ وہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے باہر ہوجائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں