مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکی جنگی بحری بیڑا خلیج فارس روانہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکی  جنگی بحری بیڑا خلیج فارس روانہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے جنگی بحری بیڑا روز ویلٹ خلیج فارس کی طرف روانہ کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑے کے ساتھ 6 بمبار جہاز بھی موجود ہیں، بحیرہ روم میں اسرائیل کے نزدیک امریکی جنگی جہاز پہلے سے موجود ہے ۔امریکی جاسوس طیاروں کی بھی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پروازیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پرواز کی اور انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کیاامریکی اخبار کے مطابق اسرائیل کے قریب امریکی بیڑے میں 4 ہزار میرینز کی نفری موجود ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں