صومالیہ :ساحل پر خودکش دھماکا 37افراد ہلاک،63زخمی

صومالیہ :ساحل پر خودکش دھماکا  37افراد ہلاک،63زخمی

موغادیشو(اے ایف پی)گزشتہ روز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحلی تفریحی مقام پر خودکش دھماکا ہوا ہے ۔

 حملے میں ساحل پر موجود 37افراد ہلاک اور 63زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ چھٹے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،اس دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ الشباب نے ساحل پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں