وینزویلا :متنازعہ صدارتی انتخابات پر تنقید ،سینئر صحافی بیٹے سمیت گرفتار

وینزویلا :متنازعہ صدارتی انتخابات پر تنقید ،سینئر صحافی بیٹے سمیت گرفتار

کراکس(اے ایف پی)وینزویلا کی حکومت نے متنازعہ صدارتی انتخابات پر تنقید کرنے والے سینئر صحافی کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔نیشنل یونین آف پریس ورکرز نے ایکس پر کہا۔۔۔

 سکیورٹی اہلکار گھر پر چھاپے کے دوران صحافی کارمیلا لونگو کو ساتھ لے گئے ،ان کا کہنا تھا حکومت نے صدارتی انتخابات کے بعد سے ابتک 7صحافیوں کو گرفتار کیا ہے ۔یاد رہے وینزویلا میں گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد احتجاج کے دوران 27افراد ہلاک ،200زخمی ہوئے جبکہ 2400سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں