سپین، فرانس اور جرمنی افریقی ممالک کو منکی پاکس کی ویکسین عطیہ کریں گے

سپین، فرانس اور جرمنی افریقی  ممالک کو منکی پاکس کی  ویکسین عطیہ کریں گے

میڈرڈ ،برلن (اے ایف پی)سپین، فرانس اور جرمنی نے افریقی ممالک کو منکی پاکس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی 7لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ہسپانوی حکومت کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیاہے کہ افریقی ممالک کو منکی پاکس کی 5لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی ۔سپین نے اپنے یورپی یونین کے ساتھیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس کی پیروی کریں اور اپنے ایم باکس ویکسین کے ذخیرے کا 20 فیصد عطیہ کریں ۔فرانس اور جرمنی نے بھی ویکسین کی ایک ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں